ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی حکومت 33نئے تعلقہ جات قائم کرنے کوشاں:کاگوڈتمپا

ریاستی حکومت 33نئے تعلقہ جات قائم کرنے کوشاں:کاگوڈتمپا

Tue, 10 Jan 2017 11:36:10    S.O. News Service

بنگلورو،9؍جنوری(ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے ریاست میں 33نئے تعلقہ جات قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ سدرامیا کی طرف سے امکان ہے کہ اگلے بجٹ میں ا ن نئے تعلقہ جات کا اعلان کردیا جائے گا۔وزیر مالگذاری کاگوڈ تمپا نے یہ بات بتائی۔انہوں نے کہاکہ نئے تعلقہ جات کی تشکیل کا معاملہ کافی عرصہ سے زیر التواء تھا۔ اگلے بجٹ میں وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ان نئے تعلقہ جات کا اعلان کردینے کا تیقن دیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر تعلقہ میں بنیادی انفرااسٹرکچر قائم کرنے کیلئے سو کروڑ روپیوں کی رقم صرف کی جائے گی۔ نئے تعلقہ جات کی تشکیل سے ریاستی خزانے پر 3300 کروڑ روپیوں کا افزود بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی فوراً فراہمی کیلئے 350 کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔ ریاست میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کرنے کیلئے چار الگ الگ ٹیموں نے دورہ کیا ، ان چاروں ٹیموں کی طرف سے ابھی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے، کل ریاستی کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں ان رپورٹوں پر بحث ممکن ہے۔ کل کی میٹنگ میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی 1700 کروڑ روپیوں کی امداد کو صرف کرنے اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔


Share: